Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

فرانس کے بعدمالٹا ،آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

یورپ (نیوز ڈیسک)مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

رابرٹ ابیلا نے یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے اعلان کے چند گھنٹے بعد کیا جبکہ چند ہی دن قبل فرانس نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

رابرٹ ابیلا نے کہا کہ ہمارا موقف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ رابرٹ ابیلا نے سب سے پہلے مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جون میں اقوامِ متحدہ کی ایک کانفرنس میں ہو گا لیکن بعد میں یہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے مئی میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑحیں‌:وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں