Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

چینی بحران کا مستقل حل نکالا جائے،سیاسی جماعتیں انارکی سے نکل کر پاکستان کا سوچیں ، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے بی این نیوز کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں بجلی سستی ہوتی ہے تو مفتاح اسماعیل کو اس کا فائدہ ہوگا اور اس کی کمپنی کو فائدہ ہوگا۔۔ہر دو سال بعد چینی بحران پیدا ہوتا ہے اسے کنٹرول کرنا ہوگا۔

پاکستان کے اندر سیاسی صورتحال گھمبیر ہے ۔ اگر ایک جماعت کو فائدہ ہوتا ہے تودوسری مخالف جماعت کو اس کا سیاسی نقصان ضرورت ہوتا ہے لیکن اگر یہی سیاست کے بجائے پاکستان کا سوچیں تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا اے بی این نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں اینکر علینہ شگری کے ایک سوال کے جواب میں‌کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نارمل سیاست بحال ہوجائے جہاں ایک دوسرے کی ذاتیات پر جانے کے بجائے ملکی ترقی اور عوامی فلاح پر پالیسی بیانات آئیں مگر ایسا نہیں ہورہا ۔

گالم گلوچ کسی بھی طور ہر سیاسی اور جمہوری رویہ نہیں ہے ۔ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنا رویہ بدلیں اورملکی اورقومی ترقی کیلئے جمہوری سوچ اپنائیں ۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہونے کے باوجود دونوں ممالک مذاکرات کی میز پرآگئے یہ تو پھر پاکستان کی سیاسی ، جمہوری جماعتیں انہیں بھی مذاکرات کی میز پر آجانا چاہیے اور ایک نہ ایک دن ضرور مذاکرات کی میزپرآناپڑے گا۔۔

پاکستان کی سیاسی جماعتیں آج نہیں تو کل ، کل نہیں تو پانچ سال بعد تو بات چیت کی طرف آئیں گی آخر کب تک پاکستان نے ایسے ہی چلنا ہے پاکستان نے تو اپنا قبلہ درست کرنا ہے اور اپنی سیاسی اور عالمی راہ کو متعین کرنا ہوگا۔۔
امریکی ریاست نیبراسکا میں بائیو فیول پلانٹ میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں