اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کے کھانے کی میز پر کاکروچ نمودار ہو گئے۔
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے دوران کھانے کے دوران کھانے آنے والے رکن اسمبلی نے روٹیوں پر کاکروچ کی ویڈیو بنا ڈالی۔
ارکان نے کاکروچ کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
ایم این ایز نے پارلیمنٹ لابی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کیٹرنگ کمپنی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کو کھانا فراہم کرتی ہے اور دوپہر کے کھانے کے دوران اراکین اسمبلی کے لیے بوفے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بندیا اور منگل سوتر ۔۔پاکستانی اداکارہ عذرا محی الدین پرسوالات اٹھ گئے


