Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کےمنافی قراردے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے، اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے اسد قیصر سے سوال کیا، ”کیا آپ کو یہ حقیقتیں قبول نہیں ہیں؟“

وزیر اطلاعات نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ایک سازش رچائی گئی تھی جس کے دوران ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے۔

عطا تارڑ نے اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سزاؤں کے فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ میں خواتین ورکرز کے ساتھ اور کس کو ای بائیکس ملیں گی؟

یہ بھی پڑھیں