Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فون کالز کیلیے بڑی سہولت فراہم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آن نیٹ وائس کالز کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیاں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کر رہی ہیں اور صارفین کے اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطہ یقینی بنایا جا رہا ہے،پی ٹی اے

اتھارٹی کے مطابق اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں اور کم سے کم وقت میں سروسز کی بحالی کیلئے اقدامات کیےجا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے صارفین کے بلاتعطل رابطے یقینی بنانے کیلئے پرُعزم ہے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھےگا۔

اس سے قبل ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے متعدد موبائل اور فکسڈ لائن سائٹس متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث سروسز میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وفاقی و صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ٹیلی کام آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سروسز کے حوالے سے فوری بحالی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

بونیر میں پی ٹی اے نے وفاقی وزیر امیر مقام، چیئر مین پی ٹی آئی گوہر خان، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم اور پی ٹی سی ایل و سی ایم اوز کے اعلیٰ نمائندگان کے ساتھ نیٹ ورک کی بحالی کے اقدامات کے جائزے کیلیے اجلاس منعقد کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے آپریٹروں کے تعاون سے کم سے کم وقت میں کمیونیکیشن سروسز کی بحالی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بلا تعطل ٹیلی کام خدمات ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت سے مفت سولر سسٹم با آسانی کیسے حاصل کریں؟

یہ بھی پڑھیں