لاہور(ویبڈیسک) لاہور میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا
زونل روہیت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہوا، ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا
ڈی جی محکمہ اوقاف خالد محمود سندھو، مولانا مختار احمد ندیم صوبائی خطیب ،مفتی محمد عمران حنفی، ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا شفیق احمد ،مفتی احمد خان ممبر وزارت مذہبی امور اجلاس میں شریک تھے .
ڈی جی محکمہ اوقاف خالد محمود سندھو نے کہا کہ لاہور میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ۔البتہ چاند نے نظر آنے یا نہ آنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی .
مزیدپڑھیں:شادی شدہ شخصکی ہوٹل میں موت،بات گھروالوں تک پہنچی توکیاہوا؟انکشاف سے ہلچل مچ گئی




