Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

شادی شدہ شخص‌کی ہوٹل میں موت،بات گھروالوں تک پہنچی توکیاہوا؟انکشاف سے ہلچل مچ گئی

بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں ایک 66 سالہ شادی شدہ شخص کی رنگین زندگی کا اختتام ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوا، جہاں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ وقت گزارنے آیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نے ایک ہوٹل میں رات گزاری اور صبح خاتون نے اپنے ساتھی کو بے جان حالت میں پایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص اور خاتون کی ملاقات 1980 کی دہائی میں ایک فیکٹری میں ہوئی تھی، اور 2023 میں ایک پارٹی میں دوبارہ ملنے کے بعد ان کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوا۔ 24 جولائی کو وہ ایک ہوٹل میں ملے، جہاں خاتون پہلے سے موجود تھی۔ رات دونوں نے اکٹھے گزاری، لیکن صبح جب خاتون بیدار ہوئی تو مرد کی موت ہو چکی تھی۔

ابتدائی طور پر خاتون ہوٹل سے روانہ ہو گئی، لیکن واپسی پر جب وہ کمرہ نہ کھول سکی تو عملے کی مدد لی۔ اندر داخل ہونے پر مرد کو بے حس و حرکت پایا گیا، جس پر فوری طور پر ایمبولینس اور پولیس کو طلب کیا گیا۔ طبی عملے نے مرد کی موت کی تصدیق کی۔

واقعے کے بعد اہل خانہ نے خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور 77 ہزار امریکی ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے صرف 8600 امریکی ڈالر معاوضے کا حکم دیا، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ موت بیماری کے باعث ہوئی اور اس کی ذمہ داری مرد پر ہی عائد ہوتی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف ذاتی تعلقات کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ زندگی کے فیصلے کس قدر دور رس اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جلتے ٹرک کو بچا کر درجنوں جانیں محفوظ بنانے والے سعودی شہری کو شاہی اعزاز اور کروڑوں کا انعام

یہ بھی پڑھیں