Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

خوشبو دار بریانی نے ہسپتال پہنچا دیا،ایک ہی خاندان کے 4افرادبیمار

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں مضر صحت بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں مکلی کے قریب مضر صحت بریانی کھانے سے خاتون اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی، اہل خانہ نے بتایا کہ بریانی باہر سے خرید کر کھائی تھی۔

متاثرہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون اور 3 بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بریانی باہر سے منگوائی گئی تھی جس کے کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:موسلادھار بارشوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں