Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’

رتو ڈیرو (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔

جواب سننے کے بعد بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارے پائلٹس نے دشمن کے جنگی طیارے گرائے تھے، تم بھی بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا,یہ دلچسپ اور حوصلہ افزا مکالمہ وہاں موجود افراد کے لیے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کا باعث بنا۔

اسی موقع پر بلاول بھٹو نے ایک ننھی طالبہ سے بھی سوال کیا کہ وہ بڑی ہوکر کیا بننا چاہتی ہے۔ طالبہ نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ محنت کریں، انشااللہ بڑی ہوکر ایک اچھی ڈاکٹر بنیں گی۔


مزیدپڑھیں:کیا ٹویوٹا ریوو اور فورچونر کی قیمت میں 60 فیصد تک ٹیکس شامل ہے؟

یہ بھی پڑھیں