Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھر میں‌گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارشوں کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے،ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے سے منگل تک تیز بارش کا امکان ہے ،پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع بشمول لاہور اور سیالکوٹ میں اتوار اور پیر کو برسات کا امکان ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں 29 سے 31 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی میں بھی 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور سیلاب کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، سندھ کے دیگر اضلاع اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی۔

این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار حکومتی امداد کے منتظر

یہ بھی پڑھیں