منڈی بہاءالدین (اوصاف نیوز)ضلع منڈی بہاء الدین کا زیادہ تر حصہ پانی کی لپٹ میں آگیا، چھتوں پر پناہ لینے والے لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
بتایا گیا کے حافظ آباد کے قریب بھی دیہی علاقوں میں سیلابی پانی نے آبادی کو لپٹ میں لے لیا، کمالیہ میں بھی سیلاب سے متاثرین بے یار و مدد گار حکومتی امداد کے منتظر ہیں، اپنی خوراک کے ساتھ اپنے مویشیوں کے لیے بھی خوراک کے طلب گار ہیں۔
ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ تیز سے تیز تر ہوتا جا رہا ہے، شکر گڑھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متاثرین کا سامان بھی برباد ہوگیا، سیلابی ریلے نے رابطہ سڑک بھی تباہ کردی۔
مزید پڑھیں:ایک انڈے نے سب کو حیران کر دیا

