Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایک انڈے نے سب کو حیران کر دیا

ٍ داونگیرے ( نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں مرغی نے پہلی بار نیلا انڈا دے کرسب کی خوب توجہ حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ضلع داونگیرے کے گاؤں نالور میں مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر مالک اور علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا۔

بتایا جا رہا کہ مرغی کے مالک سید نور جب انڈا لینے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ انڈے کا رنگ نیلا ہے، ان کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کیونکہ یہ پہلی بار تھا، مرغی نے اس سے پہلے کبھی اس رنگ کا انڈا نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مرغی دو سال پہلے ایک تاجر سے خریدی تھی اور یہ سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیتی تھی، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس کُل 10 مرغیاں ہیں لیکن کسی نے نیلے رنگ کا انڈا نہیں دیا۔

جب یہ خبر گاؤں میں پھیلی تو مکینوں کی بڑی تعداد سید نور کے گھر کے باہر نایاب انڈا دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی۔

مزید بتایا جا رہا کہ محکمہ مویشی کے افسران جب سید نور کے گھر پہنچے تو انہوں نے بھی غیر معمولی واقعے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مالک سے مرغیوں کی خوراک کے بارے میں پوچھا تو سید نور نے بتایا کہ میں انہیں عام خوراک ہی دیتا ہوں ۔
بمزید پڑھیں :ےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کو اربوں کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں