اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جو خاصے شدید ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ، سوات، ایبٹ آباد سے لوگ بتا رہے ہیں کہ زلزلے کے جھٹکے شدید ہیں۔
اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے مھسوس ہونے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ر یکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقہ میں ہندوکش پہاڑ کے نیچے 22 کلو میٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔
دو دن پہلے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں شدید زلزلے سے ایک ہزار ک پانچ سو کے لگ بھگ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ آج شام آنے والا زلزلہ اسی بڑے زلزلے کے آٖٹر شاکس میں سے ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر سمیہ کی نئی ویڈیو وائرل، گاڑی میں رقص،سوشل میڈیا پرتنقید


