Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ہنجروال میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال لاہور میں مبینہ طور پر دہی بھلے کھانے کے بعد تین افراد کی حالت خراب ہو گئی، جن میں سے دو افراد نے دم توڑ دیا جب کہ تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی، جاں بحق ہونے والوں میں 56 سالہ اشرف اور 30 سالہ سجاد شامل ہیں جب کہ 24 سالہ علی شیر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ادھر ضلع رحیم یار خان کے شہر خانپور میں چاچڑاں شریف خیمہ بستی میں خراب ناشتہ کھانے سے متعدد افراد بیمار ہو گئے ہیں، سات افراد کے متاثر ہونے کے بعد دیگر متاثرین نے ناشتہ کھانے سے انکار کر دیا، اطلاع پر تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، معلوم ہوا کہ متاثرین کو روٹی اور چھولے کا ناشتہ دیا گیا تھا۔

دوسری طرف ساہیوال میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم نے چاہ نولے والا کھوہ ہڑپہ میں کارروائی کر کے 37 کلو غیر معیاری کھویا تلف کر دیا، کھوئے اور کریم میں غیر معیاری اجزا کی ملاوٹ پائی گئی تھی، جس پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے پروڈکشن یونٹ بھی سیل کر دیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

یہ بھی پڑھیں