Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں