Search
Close this search box.
پیر ,20 جولائی ,2026ء

سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے اسکالرشپ ایوارڈز 2025-26 کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی اسکالرشپ ایوارڈز برائے سال 2025-26 کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو تعلیمی میدان میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اسکالرشپ اُن تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے لیے دستیاب ہو گی جو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں یا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے میں معاونت چاہتے ہیں۔

تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ کچھ محکموں کے ملازمین اس اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے، جن میں پاکستان پوسٹ، ٹیلی کام کمپنیاں، ریلوے، نادرا اور دیگر کارپوریشنز شامل ہیں۔

اسکالرشپ کی اہلیت کے لیے درج ذیل تعلیمی سطحیں مقرر کی گئی ہیں:

گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کے بچے پانچویں جماعت سے اسکالرشپ حاصل کر سکیں گے۔

گریڈ 5 سے 16 تک کے ملازمین کے بچے چھٹی جماعت سے اسکالرشپ کے لیے اہل ہوں گے۔

گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے بچے بھی اسکالرشپ سے مستفید ہو سکیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اسکالرشپ اسکیم کا مقصد باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا اور سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو مالی بوجھ سے نجات دلانا ہے۔
مزیدپڑھیں:خواب حقیقت بن گیا؛لاہور سے راولپنڈی ایک گھنٹہ45منٹ میں سفرتمام

یہ بھی پڑھیں