Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

وزیر دفاع کے پیچھے پر اسرار خاتون،شمع جونیجو کون ہیں؟

نیویارک(نیوز ڈیسک)نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے خاتون شمع جونیجو کی موجودگی نے ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل مناظر کے بعد یہ سوال شدت اختیار کر گیا کہ وہ وہاں کس کی اجازت سے اور کس حیثیت میں بیٹھی تھیں؟
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شمع جونیجو کا نام لیٹر آف کریڈنس میں شامل نہیں تھا اور ان کی نشست کی منظوری بھی نہیں دی گئی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی معاملے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دفتر خارجہ کی صوابدید تھا۔
دوسری جانب شمع جونیجو نے خود دعویٰ کیا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ جہاز میں نیویارک گئی تھیں اور انہیں وزیراعظم کی تقاریر لکھنے کا کام بھی دیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اپنی پوسٹ ہٹا دی۔
برطانوی نژاد صحافی اور کالم نگار شمع جنیجو ماضی میں متنازع بیانات اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مؤقف کے باعث کئی بار خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی بے باک آرا کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا،معروف ٹک ٹاکر کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں