لاہور(نیوز ڈیسک):پنجاب بھرسےتبادلوں کیلئے39ہزاراساتذہ نےدرخواستیں جمع کروادیں، باہمی تبادلوں کیلئے 1 ہزار 662اساتذہ نےدرخواستیں جمع کروائیں۔
ترقی پانے والے 553 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں، پوسٹنگ کے منتظر 547 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔
اوپن میرٹ پر تبادلوں کیلئے ساڑھے 37 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں، تبادلوں کیلئے درخواستیں 28 ستمبر رات 12 بجے تک جمع کروائی جاسکیں گی۔
مزیدپڑھیں:ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار

