Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی نئی پوسٹ ، اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر نیا پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پُرامن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہیں یہ بحری جہاز غزہ کی جانب رواں ہے جس کا بنیادی مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑ کر مظلوم فلسطینیوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانا ہے۔

چھوٹے بحری جہازوں پر مشتمل قافلے میں 44 ممالک کے انسانی حقوق کے کارکن، سیاستدان و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار ہیں۔

اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ امن کا یہ قافلہ غزہ کی جانب ہے، صمود فلوٹیلا کو پوری امتِ مسلمہ کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پوری انسانیت اس کارواں میں دلی طور پر کے ساتھ ہے ۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نےاسعدقریشی کو شاباش دی، اور کہا کہاسی طرح ہر فرد کو سوشل میڈیا کا محاز تھامنا ہے اور صمود فلوٹیلا کے لیے ہر Platform پر آواز بلند کرنی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت ایشیا کپ فائنل؛ اداکارہ ثنا جاوید کا شوہر کے حق میں بڑا بیان

یہ بھی پڑھیں