Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دل کے مریضوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت کیتھ لیبز کے قیام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں مختلف اضلاع میں کیتھ لیبز کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16 کیتھ لیبز میں سے 8 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، اٹک، بہاولنگر، جھنگ، جہلم، قصور، لیہ، میانوالی، اور وہاڑی میں کیتھ لیبز رواں سال کے آخر میں آپریشنل کر دی جائیں گی،دوسرے فیز میں بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاوالدین، راجن پور، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیتھ لینز قائم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ کیتھ لیبز کے قیام سے امراض قلب کے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو پائے گی، کیتھ لیبز کے قیام سے امراض قلب کے مریضوں کو جدید علاج گھر کے قریب میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو دوسرے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے گا، عوام کو بہترین اور معیاری ہیلتھ سروسز کی فراہمی ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے، بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے ڈی ایچ کیو میں کیتھ لیبز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ بڑے ہسپتالوں میں لوڈ مینجمنٹ بھی ممکن ہو پائے گی، مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں افرادی قوت اور دیگر ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے، اس کی تکمیل کے لئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ناران نکاح نامہ چیکنگ،پولیس نےوائرل خبرکی حقیقت بتادی

یہ بھی پڑھیں