کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 20 اکتوبر(بروز پیر) کو تعطیل کا اعلان کردیا ، اس زور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پیر 20 اکتوبر کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاکہ ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی ثقافتی اور مذہبی روایات کے احترام اور فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے دیوالی ہندو برادری کا اہم ترین تہوار ہے جو روشنیوں کا جشن کہلاتا ہے، اس موقع پر گھروں، مندروں اور گلیوں کو چراغاں کیا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:جڑواں شہروں میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر




