Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل پیغامات کی حقیقت سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل پیغامات کی حقیقت سامنے آگئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کا نوٹس لے لیا، سوشل میڈیا پر شہریوں کو رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کرنے سے متعلق دعویٰ غلط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا واضح اعلان ہے کہ ایسے پیغامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں، پنک اسکوٹیز منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے حکومت سندھ کا فلاحی منصوبہ ہے جس کے تحت اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل اکاؤنٹ پر بھروسہ نہ کریں، جعلی پیغامات اور گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ستمبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں پنک اسکوٹیز منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رواں ہفتے خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت خواتین اور طالبات کو روزانہ آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کیلیے یہ انقلابی قدم اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ تعلیم، ملازمت اور دیگر سرگرمیوں میں بلا رکاوٹ حصہ لے سکیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اپنی قومی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، صدرِ مملکت

یہ بھی پڑھیں