اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10روپے تک کی کمی متوقع ہے۔دوسر ی جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی79پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔
مزید پڑھیں:کُرم میں فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب،دشمن کی پو سٹیں خاکستر،ٹینک تباہ


