Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی بڑی شخصیا ت پر فردجرم عائد

راولپنڈی(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 62نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔اور آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہان طلب کرلئے۔ آئندہ سماعت پر سب انسپکٹر ظہیر،سب انسپکٹر اقبال ،اے ایس آئی کاظم رضا،طارق محمود،کانسٹیبل بابر کو گواہی کیلئےطلب کیا گیاہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:پاکستانی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں