Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کاپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد( اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

نیپرا نےپرائیویٹ سیکٹرسے بجلی کی خریدوفروخت کے لئے فائنل ٹیسٹ رپورٹ اور مارکیٹ کمرشل کوڈ کی منظوری دیدی۔

مارکیٹ کمرشل کوڈ کی بنیاد پر بڑے صارفین پرائیویٹ جنریٹرز سے بجلی خرید سکیں گے،مارکیٹ کمرشل کوڈ میں سروس فراہمی، تنازعات کا حل اور گورننس کے اصول شامل ہوں گے۔

دو طرفہ معاہدے سے سپلائر اور بڑے صارفین براہ راست بجلی کی خریدوفروخت کر سکیں گے،مارکیٹ میں بجلی کی پیداوار اور خریداری سے مقابلے کی فضا قائم کی جائیگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔

معاہدے کے تحت خریداری سے سنگل بائر ماڈل کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائیگا، بلنگ چارجز کا تعین کرنے کے بعد مارکیٹ سے بجلی خریداری کا آغاز کر دیا جائیگا۔
2025 کے سب سے زیادہ رکھے گئے بچوں کے ناموں کا اعلانمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں