Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، انتخابی نشان کب الاٹ ہونگے ؟

اسلام آباد (ویب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں کرائے جائیں گے، جن میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96، این اے 104، این اے 143اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 98 اور پی پی 203 شامل ہیں۔

اپیلوں اور دستبرداری کا شیڈول بھی جاری

ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جب کہ اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں پر31 اکتوبر تک فیصلے کرے گا۔

نظرِ ثانی شدہ امیدواروں کی فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی، جب کہ امیدواروں کے دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 4 نومبر کو ہوگی۔

ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن ایکٹ 2017ے تحت جاری کیا گیا ہے، اور تمام امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور حلقہ انتخاب میں شریک عناصر کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے حلف کے بعد بھی کابینہ نہ بن سکی، پالیسی فیصلے تعطل کا شکار

یہ بھی پڑھیں