Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پی آئی اے کا غیرملکی ایئرلائن سے اہم معاہدہ طے پاگیا

کراچی ( اوصاف نیوز)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور اتحادایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر کا معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاہدے میں کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولت بھی شامل ہے، دونوں ایئرلائنز کے درمیان معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 31اکتوبر کو ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کےلیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی اطلاق ہو گا۔

مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہو گی۔ یہ شراکت داری ان روٹس پر ہو گی جہاں پی آئی اے کی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔

اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک سے پی آئی اے کے مسافروں کو جامع سفری سہولت ہو گی اور اس معاہدے سے پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ بھی ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں