لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:کسانوں کا صبر ختم! حکومت کو سخت وارننگ جاری



