Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کن علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں ضروری مرمتی کام کے باعث بدھ 22 اکتوبر 2025 کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرمت اور بحالی کے کام کی ضرورت کے پیش نظر بدھ کے روز صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام موسم سرما سے قبل گیس تنصیبات کی مؤثر دیکھ بھال اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق مستونگ اور قلات وہ علاقے ہیں جہاں گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران متبادل انتظامات کر لیں تاکہ روزمرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں۔

کمپنی انتظامیہ نے صارفین سے اس عارضی بندش پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام کی تکمیل کے بعد گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سردیوں کے آغاز سے قبل گیس انفرا اسٹرکچر کی مرمت نہایت اہمیت رکھتی ہے تاکہ موسم سرما میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں