Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کبیروالا ، ماں اور تین بہنوں کے لرزہ خیز قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

کبیروالا(نیوز ڈیسک)کبیروالا میں ماں اور تین بہنوں کے لرزہ خیز قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے سفاک قاتل محمد عباس امرانہ کو چار بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ اس کے ساتھی عثمان چاون کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد حسین خان بلوچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ماں اور تین بہنوں کو بے دردی سے قتل کیا، جو ناقابلِ معافی جرم ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزموں کو چند دنوں میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور تمام شواہد ان کے خلاف ثابت ہوئے۔


مزیدپڑھیں:ایک اور پنجابی گلوکار بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں ماراگیا

یہ بھی پڑھیں