Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

حکومت پنجاب کا 2 یازیادہ مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کیلئے سزاکااعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے سرکاری کالجوں میں زیرِ تعلیم طلباء کے 2 یا زیادہ مضامین میں فیل ہونے پرپنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سزا کا اعلان کردیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایسے طلباء جنہیں دو یا اس سے زائد مضامین میں “F” گریڈ ملے گا، انہیں داخلہ بورڈ کو ارسال کرنے کے لیے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ محکمہ نے یہ اقدام تعلیمی کمزوری کو دور کرنے اور مضامین میں کم از کم قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا ہے۔

نوٹیفکیشن میں غیر حاضری پر جرمانے کا ڈھانچہ بھی واضح کیا گیا ہے۔ جو طلباء کسی بھی امتحانی پرچے سے غیر حاضر ہوں گے، ان پر فی پرچہ دو سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ماہانہ ٹیسٹ سے غیر حاضری کی صورت میں فی پرچہ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اگر کوئی طالبعلم بغیر درست میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرائے امتحان میں شریک نہ ہو، تو اس کی غیر حاضری کو ناکامی تصور کیا جائے گا۔

تعلیمی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے، محکمہ نے تمام طلباء کے لیے ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔ یہ پالیسی صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ترجمان پاور ڈویژن کا کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) کے جائزے پر بیان

یہ بھی پڑھیں