اسلام آباد( اوصاف نیوز)قومی اسمبلی کی غربت مٹاؤ کمیٹی کے اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو رواں سال کی تیسری قسط بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس غلام علی تالپور کی زیر صدارت ہوا۔
سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی صارفین کی سمز کو بینک اکاؤنٹس سے منسلک کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی کی جانب سے صارفین کو سمیں جاری کی جا رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک راسٹ کے ذریعے براہ راست بی آئی ایس پی صارفین کو فنڈز بھیجے گا۔ سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ نادرا سے بات چیت جاری ہے اور وہ چارجز کم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
بی آئی ایس پی کے صارفین چھ بینکوں کی کسی بھی برانچ سے رقم نکال سکیں گے۔ رواں سال کی تیسری قسط بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی فیصد صارفین کو نقد رقم کی بجائے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کے میزبان شہروں کا اعلان

