Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

11 لاکھ زیر التوا نمبر پلیٹس کےاجراءکیلئے کنٹریکٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک)گیارہ لاکھ زیر التوا نمبر پلیٹس کے اجراء کے لئےاین آر ٹی سی کو کنٹریکٹ کا اجرا کردیا گیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق گیارہ لاکھ نمبر پلیٹس میں 9لاکھ موٹر سائیکلوں اور2لاکھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ہیں۔شہریوں کی جانب سے 2019اور2020 کی نمبرپلیٹس فیسز ادا کرنے کے باوجود زیر التوا تھیں اور2سال قبل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے پلیٹس التوا کا شکار ہوگئیں تھیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق این آرٹی سی نے سابقہ کنٹریکٹ میں 50 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس جاری کی تھیں،نئے کنٹریکٹ کے تحت 1سال کے اندر پلیٹس مالکان تک پہنچائی جائیں گی۔
ایکسائزحکام کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں محکمہ ایکسائزنے نمبرپلیٹس کی فیس لینا بند کردی تھی،شہری گزشتہ سال سے سٹینڈر کے مطابق پرائیویٹ بنوا کراپنی نمبر پلیٹس لگوانے کے پابند ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاک ای پی اے کا انسدادِ اسموگ کیخلاف آپریشن! ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ماربل فیکٹریاں سیل

یہ بھی پڑھیں