نارروال(ویب ڈیسک ) یکم نومبر کو نارووال میں مقامی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال میں حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم نومبر بروز ہفتے کو مقامی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز بھی تعطیل ہونے کے باعث ضلع بھر میں دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز بھی عام تعطیل ہونے کے باعث ضلع بھر میں 2روزہ تعطیلات ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے امن چاہتا ہے،فیلڈمارشل عاصم منیر




