Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

فٹبال میچ ہارجانے کا صدمہ، نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بونیر(نیوز ڈیسک) بونیر میں طالبعلم فٹ بال میچ ہار جانے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان طالبعلم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے سپورٹس گالا میں امنور اور تورورسک کے مابین فٹ بال میچ ڈرا ہوگیا اور فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ جس میں فرسٹ ایئر کے طالب علم ثاقب پنلٹی کک پر گول نہ کرسکے اور ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ثاقب ہار کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر بونیر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:یکم نومبر کو نارووال میں تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں