Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پاکستان کو 20 سال بعد تیل و گیس کے ذخائر بارے بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان کے آف شور ذخائر میں کامیابی، 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر بارے بڑی کامیابی مل گئی۔ آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہو گئیں

پاکستانی سمندر میں تیل و گیس دریافت کے پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے اور کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی سٹریٹیجی کامیاب رہی ہے جو کہ بڈنگ راؤنڈ پاکستان کے اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکی پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم اور فاطمہ پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق سمندر میں 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائر ہیں، آف شور راؤنڈ 2025 لانچ کر کے پاکستان نے ان ممکنہ ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا آغاز کر دیا ہے اور کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کی مساجد سے متعلق بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں