Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

گھر بیٹھے اپنا غلط چالان ختم کیسے کروائیں، آسان طریقہ جانیں

(ویب ڈیسک ) اگر آپ کو ایک ہی ٹریفک چالان دو بار موصول ہوا ہے تو اب فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کے لیے گھر بیٹھے غلط یا ڈپلیکٹ چالان منسوخ کروانے کا آسان طریقہ فراہم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری اکثر اس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں کہ کسی تکنیکی خرابی یا سسٹم کی غلطی کے باعث ایک ہی خلاف ورزی کا چالان دو بار موصول ہو جاتا ہے۔ اب شہری بغیر کسی دفتر گئے یا قطار میں لگے، اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

ای چالان پورٹل پر جا کر درج ذیل آسان اقدامات مکمل کریں:

1. پورٹل کی ویب سائٹ پر جائیں۔

2. اپنی گاڑی کا نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔

3. “ریویو” (Review) کے آپشن پر کلک کریں۔

4. اپنی شکایت کی تفصیل لکھیں، مثلاً “ایک ہی تاریخ اور وقت کا چالان دو بار موصول ہوا ہے۔”

5. اگر ممکن ہو تو اسکرین شاٹ یا کوئی ثبوت بھی اپ لوڈ کریں۔

تکنیکی ٹیم شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد اضافی یا غلط چالان کو فوری طور پر منسوخ کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں