Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔

نئے نظام کے تحت اب شہری ایک منٹ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب درخواست گزار “Passport Fee Asaan” موبائل ایپ یا Paymaster.com.pk ویب پورٹل کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق ادائیگی کے لیے صارف کو پہلے “Payment Slip ID (PSID)” جنریٹ کرنا ہوگا، جو Passport Fee Asaan ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب) یا Paymaster ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فیس کی ادائیگی انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے بھی ممکن ہے، جس میں صارف کو 1Bill آپشن منتخب کرکے PSID نمبر سے پہلے 999999 درج کرنا ہوگا۔

آن لائن ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، درخواست گزار اپنے قریبی پاسپورٹ آفس جا کر درخواست کا بقیہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، بغیر بینک کی قطار میں انتظار کیے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں آج پھر مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

یہ بھی پڑھیں