لاہور(ویب ڈیسک)خبردار ،ہوشیار! بینک سے رقم لے کر نکلیں تو احتیاط کریں،لاہور میں دن دیہاڑے واردات ,مسلح ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن میں شہری بینک سے 50لاکھ لے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا متاثرہ شہری فرحان بینک سے رقم نکال کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیگ چھین لیا.
کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ متاثرہ شہری فرحان نے بتایا کہ اس نے بینک سے رقم کاروبار کے لیے نکلوائی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ بینک عملہ بھی تفتیش کے دائرے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی



