کراچی(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں کے عمل کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک کے تمام سرکاری عہدوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی باضابطہ طور پر ختم کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کے عمل کا آغاز کریں گے۔
حکومت سندھ کا مقصد ہے کہ مرد و خواتین امیدواروں کے لیے شفاف، ڈیجیٹل اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا عمل یقینی بنایا جائے، امیدوار www.sjp.gos.pk کے ذریعے پروفائل بنا کر دستاویزات اپ لوڈ اور آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
Visa, Immigration and Citizenship Acquisition- All Updates
یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل (SJP) کا افتتاح کیا تھا، جس کے ذریعے سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ، جس نے حکومتی ملازمتوں کے لیے مرکزی آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا۔
یہ پلیٹ فارم سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس پر امیدوار رجسٹریشن، دستاویزات اپ لوڈ، اور مختلف محکموں میں شفاف طور پر درخواستیں دے سکتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ یہ اقدام شهید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق مساوی مواقع اور شفاف بھرتی کے لیے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گریڈ 1 تا 5 کی بھرتیاں پندرہ دن کے اندر شروع ہوں گی جبکہ اعلیٰ گریڈ کی بھرتیاں اسی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جلد شروع کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پورٹل میں آن لائن ٹیسٹ شیڈولنگ، فوری نتائج کی اپ ڈیٹ، اور محکمہ خزانہ کے ساتھ مربوط نظام شامل ہے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں ای چالان سسٹم کا نفاذ ! ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد




