Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتا ہوں، قاسم خان

لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا ” گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔”

انہوں نے کہا “بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو خاموش کر سکے گا جو انصاف کے لئے کھڑی ہے۔”


مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف!صارفین کی دلچسپی کا باعث

یہ بھی پڑھیں