Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے دورے کے دوران راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی دورہ کیا، اس دوران اُنہوں نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور 30- ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز نے راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے ہدف دے دیا۔ اسکے علاوہ مریم نواز نے راولپنڈی کے کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور انیکسی چوک، افتخار جنجوعہ اورکچہری چوک کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی مریم نواز کو کمشنر آفس راولپنڈی میں پراجیکٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ راولپنڈی کیجناح پارک فلائی اوور کے 80 فیصد پائل مکمل،جناح پارک انڈر پاس کے 10 فیصد پائل مکمل ہوگئے۔کچہری چوک فلائی اوور کے 28 فیصد پائل اور 32 فیصد گرڈرز کی تنصیب مکمل ہوگئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کچہری چوک پراجیکٹ سے شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کچہری چوک پراجیکٹ کی بروقت تکمیل اور شفافیت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کچہری پراجیکٹ میں ماحولیاتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
مزیدپڑھیں:امریکی کانگریس نے مئی جنگ میں پاکستان کو فاتح مان لیا

یہ بھی پڑھیں