Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ایک کیری ڈبہ توازن بگڑنے کے بعد ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گرا۔

ریسکیو کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا ذوالفقار اور زبیر، دو سگی بہنیں، ڈرائیور یاسر خلیل اور ایک اور شخص اختر شامل ہیں۔

کھائی کی غیر معمولی گہرائی کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں امداد کے لیے نہ پہنچ سکی۔
مزیدپڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

یہ بھی پڑھیں