لاہور(ویبڈیسک)پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے، جدید اور comprehensive سوشیو اکنامک ڈیٹا بیس کی تشکیل کے لیے حکومتِ پنجاب کا PSER گھر گھر سروے کامیابی سے جاری ہے۔
31 دسمبر 2025 تک رجسٹریشن کرا کے اس تاریخی مہم کا حصہ بنیں اور پنجاب کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔
پی ایس ای آر کے اہم مقاصد
1۔ پنجاب کے تمام رہائشیوں کا ایک جامع اور dynamic سماجی و معاشی پروفائل تیار کرنا ۔
2۔ وسائل کی تقسیم، فیصلہ سازی اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے منصوبہ بندی کا موثر ذریعہ بنانا ۔
3۔ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں بروقت امداد کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ۔
4۔ فلاحی پروگراموں کے لیے مستحق افراد کی نشاندہی تا کہ خدمات کی بہتر اور موثر انداز میں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
عوام کی سہولت اور معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات
1۔ اہلیان علاقہ کو پی ایس ای آر سروے کے لئے آنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی ۔
2۔ اپنا اور تمام اہلخانہ کا اصل قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم گھر پر تیار رکھیں ۔
3۔ اپنی معلومات صرف مخصوص یونیفارم پہنے پی ایس ای آر سروے کی ٹیم کو ہی دیں اور ان سے ادارہ جاتی کارڈ ضرور طلب کریں ۔
4۔ وہ خاندان جو پی ایس ای آر میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں، وہ بھی گھر گھر آنے والی ٹیموں سے دوبارہ اندراج کروائیں ۔
5۔ یہ سروے حکومت پنجاب کی جانب سے بغیر کسی فیس کے کیا جا رہا ہے ۔
اپنے خاندان اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے پی ایس ای آر کے گھر گھر سروے میں بھرپور حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں
یاد رکھیں ،
حکومت پنجاب کے تمام منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے خاندان کے ہر فرد کا پی ایس ای آر میں اندراج لازمی ہے
■ یہ سروے ہر شہری کے لیے اہم ہے چاہے آپ…
کسان ہوں
مزدور ہوں
نوجوان ہوں
طالب علم
کاروباری شخص ہوں
سرکاری یا پرائیویٹ ملازم ہوں
کسی بھی طبقے یا عمر سے تعلق ہو
پی ایس ای آر میں اندراج مستقبل کے تمام حکومتی پروگراموں اور سہولتوں کیلئے اہلیت کا بنیادی جزو ہے




