Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

2 ماہ میں کتنے شہریوں نے نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فائدہ اٹھایا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پچھلے دو ماہ کے دوران لاکھوں شہریوں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ سے فائدہ حاصل کیا۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے دوران 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپنی شناختی دستاویزات حاصل کیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ان میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد شناختی کارڈ، 70 ہزار سے زائد فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، 49 ہزار سے زائد نائکوپ اور 83 ہزار سے زائد ب فارم شامل ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ آپ بھی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے شناختی دستاویزات بنوائیں۔

نادرا کے مطابق پاکستان کے شہریوں کیلیے رجسٹریشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور تکنیکی ارتقاء کے اس دور میں نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کی بدولت آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، صرف چند کلکس پر آپ پاکستانی شناختی دستاویز حاصل کر سکتے ہیں۔

پاک آئی ڈی ایپ اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے آن لائن درخواست کے ذریعے خدمات فراہم کرتی ہے۔ درخواستیں موبائل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ذریعے جمع کروائیں اور شناختی دستاویزات دنیا بھر میں اپنی دہلیز پر وصول کریں۔
مزیدپڑھیں:کراچی کی 20 اہم شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں