Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بانی سے ملاقات پر پابندی ! علیمہ خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خانم نے اعلان کیا جیل مینوئل اجازت دیتا ہے،منگل کواڈیالہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جیل رولز کے مطابق اپنے بھائی سے ملاقات کا حق ہے۔ یہ کون ہیں جو ملاقات سے روکتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے اعلان کیا کہ قانون کے مطابق وہ اپنے بھائی سے مل سکتے ہیں، منگل کو بھی ملاقات کیلئے جیل جائیں گے، بانی پی ٹی آئی دلیری کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرنے والی نہیں، اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہوں ، وہ دلیرانہ موقف رکھتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انٹرنیشنل ہیروہیں، بھارتی بھی ان کیلئے رورہے ہیں، مودی سے دوستی تو نواز شریف کی ہے، اس پر سوال نہیں کرتے، میری بہن کےانٹرویوپرسارا دن سوال کررہے ہیں۔۔

انھوں نے صحافیوں کو بھی مشورہ دیا کہ اپنے گرفتار ساتھیوں کے لیے آواز اٹھائیں، جیسے وکلاء اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔

علیمہ خانم نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک ایک کر کے ہر شخص کی باری آئے گی۔
مزیدپڑھیں:کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟

یہ بھی پڑھیں