Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

خبردار! نوکری کی پیشکش آپ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن سکتی ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو جعلی ملازمتوں کی پیشکش سے ہوشیار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے نے بیرون ملک نوکریوں کیلئے جانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں پاکستانیوں کو جعلی ملازمتوں کی پیشکش کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایسے جعلی مواقع حاصل کرنے والے پہلے اچھی طرح تصدیق کرلیں تاکہ کسی مشکل میں پڑنے سے بچ سکیں۔

انھوں نے بتایا خاص طورپرتھائی لینڈ، میانمار، لاؤس، ویتنام اور کمبوڈیا میں یہ مافیا سرگرم ہے، خصوصاً آئی ٹی سیکٹر اور کال سینٹرز میں پاکستانی نوجوانوں کوبہت زیادہ تنخواہوں کا لالچ دیا جاتا ہے اور پھر انہیں غیر قانونی سرگرمیوں،بشمول سائبراورمالیاتی جرائم پرمجبورکیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ مزاحمت کرنے والوں کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جن میں تشدد اورخاندان سے بھتہ وصولی بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق خواہش مند افراد ایسی ملازمتوں کو پہلے مستند ذرائع سے تصدیق کریں یا کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع ایف آئی اے کو دی

ادارے نے حال ہی میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی ہے، کیونکہ کئی پاکستانی جعلی کال سینٹر آپریشنز میں پھنس چکے ہیں۔

اس سال، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی حکام نے 215 غیر ملکی شہریوں کو جعلی اسکیم سے بچایا، جن میں 50 پاکستانی بھی شامل تھے۔ ایک اور واقعے میں، میانمار میں اسکیم سینٹرز پر کارروائی کے دوران 38 پاکستانی تھائی لینڈ پہنچے، جبکہ 60 دیگر محفوظ مقامات پر تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرین اکثر انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو کر بڑے پیمانے پر سائبر فراڈ اسکیمز میں شامل ہو جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ہنرمند پنجاب Brain A thon جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں