Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)15 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، جو 24 دسمبرسے 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سالانہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، جو 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے دی گئی، جس کی منظوری چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے دی ہے۔ یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت عدالت 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہے گی اور یکم جنوری 2026 سے دوبارہ کھلے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور ارجنٹ مقدمات اور دیگر فکس کیسز کی سماعتیں معمول کے مطابق ہوں گی۔سپریم کورٹ کی تعطیلات کا اعلان ان عدالتوں کے معمولات میں ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد ججز اور عدالتی عملے کو موسم سرما کے دوران آرام کا موقع فراہم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:آزادکشمیر حکومت نے منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے بقایا جات معاف کر دیئے

یہ بھی پڑھیں