Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں خبردار، اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا پاک ای پی اے سے منظور شدہ لیبارٹریوں سے معائنہ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اے پی پی کے مطابق ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اسلام آباد نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں جو اسموگ کو بڑھاتی اور عوامی صحت کو خطرے میں ڈالتی ہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادارے نے گاڑیوں کے مالکان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہے، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مالکان اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا کر ضروری سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
مزیدپڑھیں:سمریتی مندھناکا پلاش موچل کیساتھ شادی منسوخ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں