لاہور(نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
ایس این جی سی نے گیس فراہم کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔
کمپنی نے واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کا تعطل آتاہے سسٹم میں گیس وافر ہونے کی وجہ سے سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔
پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کے دباؤ میں کمی کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں۔
گیس دباؤ میں کمی کے باعث نہ صرف یہ کہ وقت پر ناشتہ اور کھانا نہیں ملتا بلکہ نہانے کے لیے گرم پانی دستیاب ہوتا ہے اور نہ ہی گھر گرم کرنے کے لیے گیس ہیٹر چلتا ہے۔
اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر کمپریسر لگا لیتے ہیں جو دوسرے گھروں کے حصے کی گیس بھی کھینچ کر ان کے گھر منتقل کر دیتے ہیں۔
گیس کمپریسر ایک الیکٹریکل ڈیوائس ہے جس کا کام پائپ میں موجود گیس کو اپنی طرف کھینچ کر چولہے، گیزر یا ہیٹر کے برنر تک پہنچانا ہوتا ہے۔
کمپریسر سے گھروں میں گیس بھر جاتی ہے اور نتیجتاً سوتے میں دم گھٹنے، آگ لگنے اور دھماکوں جیسے واقعات ہوتے ہیں۔
اگر آپ کمپریسر کا استعمال کریں گے تو یہ گیس کو کھینچے گا جس سے بل زیادہ آئے گا جسے ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گیس انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بھی ہے جب کہ اس کے باعث ہونے والے حادثات مالی اور جائیداد کے نقصانات کا باعث بھی بنتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’کارکنوں! آپ کا ڈی چوک کا ارمان پورا کروں گا‘


